بااثر افراد نے سود نہ دینے پر مقروض کی بیوی کے کپڑے اتار دیئے
بااثر شخص اور اس کے بیٹے نے خاتون کے کپڑے اتاریے اور پھر چہرے پر پیشاب کر دیا
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں اودھڑ کی رقم پر سود نہ دینے پر بااثر دلت خاتون نے اس کے کپڑے اتار کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ بہار میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے گاؤں کے ایک بااثر شخص سے 1500 روپے قرض لیا جس پر سود ادا نہ کرنے پر اس کی بیوی کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا گیا۔
میڈیا کے مطابق قرض کا سود ادا نہ کرنے پر بااثر شخص اور اس کے بیٹے نے خاتون کے کپڑے اتار دیے اور پھر چہرے پر پیشاب کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے شوہر نے پرمود نامی شخص سے 1500 روپے ادھار لیے تھے جو اس نے ادا کر دیے تھے لیکن قرض دینے والے نے اس رقم پر سود کا مطالبہ کیا جو اس نے ادا کرنے سے انکار کر دیا۔
پولیس کے مطابق خاتون نے پولیس میں درج کرائی گئی شکایت میں تشدد کا بھی الزام لگایا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کے اہل خانہ نے بتایا کہ گاؤں کے بااثر لوگوں نے ہفتہ کی رات اسے گھر بلایا جہاں یہ واقعہ پیش آیا۔