بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

ایم پی اے سید شارق جمال کی کے سی اے اے ہیڈ آفس میں ظہرانے میں شرکت، معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف تقریب

سندھ 01st Sep 2025 358 مناظر
ایم پی اے سید شارق جمال کی کے سی اے اے ہیڈ آفس میں ظہرانے میں شرکت، معزز مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف تقریب
کراچی (پ ر) ایم پی اے سید شارق جمال نے کے سی اے اے ہیڈ آفس میں منعقدہ ایک پروقار ظہرانے میں شرکت کی۔ اس تقریب کا اہتمام جنرل سیکریٹری منصور علی اور نائب صدر اصلاح علی انصاری نے کیا تھا۔ ظہرانہ معروف سماجی رہنما اور چیئرمین اے ایف یو کمیٹی جاوید اختر ہاشمی اور وائس چیئرمین اے ایف یو کمیٹی سید عاصم حفیظ کے اعزاز میں دیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا، جبکہ ایم پی اے سید شارق جمال کو پھولوں کے ہار اور خوبصورت گلدستے پیش کیے گئے۔ تقریب میں شہر کی کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی اور شرکاء نے آپس میں باہمی تعلقات اور تعاون کے فروغ پر بات چیت کی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ