بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

محسن نقوی بلاول بھٹو کو منا کر بجٹ اجلاس میں لے آئے

تازہ ترین 12th Jun 2026 321 مناظر
محسن نقوی بلاول بھٹو کو منا کر بجٹ اجلاس میں لے آئے
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو منانے میں کامیاب ہوگئے، جس کے بعد وہ بلاول بھٹو کو اپنے ہمراہ ایوان میں لے آئے۔ وزیر داخلہ سے قبل نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ موجود تھے۔ اس سے قبل پاکستان پیپلز پارٹی کے میڈیا سیل کی جانب سے کہا گیا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا۔ پیپلز پارٹی کے کچھ اراکین بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے بھی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ سے متعلق خبر کو غلط قرار دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ