بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

لاڑکانہ: پرانے زمینی تنازع پر مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 جاں بحق

تازہ ترین 23rd Sep 2026 36 مناظر
لاڑکانہ: پرانے زمینی تنازع پر مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 3 افراد سمیت 4 جاں بحق
لاڑکانہ شہر کے سول لائن تھانے کی حدود لاہوری محلہ میں موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کار سوار نوڈیرو کے رہائشی کھوکھر برادری سے تعلق رکھنے والے الہورايو ولد اختیار، اس کا بھائی منصور علی کھوکھر، علی شیر ولد غلام قادر کھوکھر اور کار ڈرائیور غلام محب منگنیجو شدید زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اٹھا کر ٹراما سینٹر منتقل کردیا، جہاں چاروں افراد علی شیر کھوکھر، منصور کھوکھر، الہورايو کھوکھر اور محب دم توڑ گئے۔ اس حوالے سے مقتولین کے ورثاء کا کہنا ہے کہ ہماری اپنی ہی برادری کے لوگوں کے ساتھ پرانا زمینی تنازع چل رہا ہے، اسی معاملے پر آج موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کرکے ڈرائیور سمیت چار افراد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ انہوں نے ڈی آئی جی اور ایس ایس پی سے اپیل کی کہ واقعے کا نوٹس لے کر ملوث ملزمان کو گرفتار کرکے انصاف فراہم کیا جائے۔ اس حوالے سے سول لائن تھانے کی پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا ہے کہ دونوں فریقین کے درمیان پرانا زمینی تنازع چل رہا ہے، اسی معاملے پر یہ واقعہ پیش آیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ