بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

چیچنیا میں روسی خاتون صحافی پر تشدد؛ بال کاٹ کر اور کالک مل کر تذليل

دنیا 05th Jul 2023 253 مناظر

ایلینا ملاشینا کے جسم پر گہرے زخم آئے اور ان کی ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں

ماسکو: چیچنیا میں ماورائے عدالت قتل پر آواز اُٹھانے والی روسی خاتون صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس سے ان کی ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں اور انھیں اسپتال میں داخل کرنا پڑا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آزاد اخبار نووایا گزیٹا کے لیے کام کرنے والی روسی صحافی اور انسانی حقوق کی سرگرم کارکن ایلنیا ملاشینا پر عدالت جاتے ہوئے حملہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ خاتون صحافی ایلینا ملاشینا کو 2022 میں روس چھوڑنے پر مجبور کیا گیا تھا وہ چیچین رہ نما رمضان قدیروف کی سخت ناقد تھیں اور چیچنیا میں ماورائے عدالت قتل اور سزاؤں کے خلاف سب سے توانا آواز سمجھی جاتی ہیں۔ نامعلوم افراد نے ایلینا ملاشینا کو گاڑی سے اتار کر تشدد کا نشانہ بنایا۔ ان کے بال کاٹ دیے اور چہرے پر سبز رنگ کا مادہ پھینک کر حلیہ بگاڑ دیا جس سے خاتون صحافی حواس کھو بیٹھیں۔ ایلینا ملاشینا کے جسم پر گہرے زخم آئے اور ان کی ہاتھ کی انگلیاں ٹوٹ گئیں۔ خاتون صحافی کو اسپتال میں داخل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے اور اس وقت وہ صدمے کی حالت میں ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ