بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

عورت صحافی کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کرنے والا شخص گرفتار

دنیا 14th Sep 2023 280 مناظر

ڈکیتی کی کوریج کے دوران صحافی کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا

لائیو نشریات کے دوران عورت صحافی کے ساتھ غیر اخلاقی سلوک کرنے والا شخص گرفتار اسپین میں براہ راست ٹی وی نشریات کے دوران صحافی کو ہراساں کرنے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔ میڈرڈ میں ڈکیتی کی کوریج کے دوران صحافی عیسی بلاد کو جنسی طور پر ہراساں کیا گیا۔ خاتون سڑک پر کھڑی اطلاع دے رہی تھی کہ پیچھے سے ایک شخص آیا اور اسے نامناسب انداز میں چھوا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور صارفین اس شخص کو ایسی حرکت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ واقعے کے حوالے سے صحافی کا کہنا تھا کہ میزبان کے اصرار پر میں اس شخص کو کیمرے کے سامنے لایا، وہ قریب آیا اور مجھے نامناسب طریقے سے چھوا، لیکن میں نے اپنا کام جاری رکھنے کی کوشش کی، پھر وہ شخص مجھے چھونے کی کوشش کرتا ہوا چلا گیا۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لائیو نشریات کے دوران خاتون کو جنسی طور پر ہراساں کرنے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ