پیر، 16 نومبر 2026
بریکنگ

ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، مہربانی کرکے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط

تازہ ترین 16th Nov 2026 16 مناظر
ڈاکٹرز کہتے ہیں کہ برین ہیمرج اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، مہربانی کرکے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد کرائیں: عمران خان کا چیف جسٹس کے نام خط
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے چیف جسٹس آف پاکستان، وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا ہے۔ عمران خان کا خط بیرسٹر سلمان صفدر کے ذریعے چیف جسٹس تک پہنچایا گیا، وکیل سلمان صفدر نے دعویٰ کیا کہ یہ خط بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لکھا گیا ہے۔ خط میں بانی پی ٹی آئی نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ انہیں برین ہیمرج (دماغ میں خون بہنے) اور دل کے دورے کا خطرہ ہے، جبکہ ان کا بلڈ پریشر 193 تک پہنچ چکا ہے۔ عمران خان نے خط میں کہا کہ ایک سال کے دوران انہیں وکلا سے صرف 4 مرتبہ ملاقات کی اجازت دی گئی، جبکہ جیل حکام اہل خانہ سے ہفتہ وار ملاقات کی اجازت بھی مسلسل مسترد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تنہائی اور انسانی رابطے کی کمی نے ان کی ذہنی صحت کو متاثر کیا ہے۔ خط میں لکھا گیا کہ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بھی تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے خط میں کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود انہیں اسپتال منتقل کرنے پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ انہوں نے اپیل کی کہ مہربانی کرکے عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ عمران خان نے کہا کہ اگر زندہ رہا تو اپنی بے گناہی ثابت کروں گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ