پیر، 16 نومبر 2026
بریکنگ

بشریٰ بی بی کے علاج کے لیے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست، یہاں سے 7 سانپ نکل چکے ہیں: خط

تازہ ترین 16th Nov 2026 16 مناظر
بشریٰ بی بی کے علاج کے لیے جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست، یہاں سے 7 سانپ نکل چکے ہیں: خط
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا یافتہ بشریٰ بی بی کو علاج کے لیے اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کرنے کی درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔ بشریٰ بی بی کی جانب سے لطیف کھوسہ اور بیرسٹر سلمان صفدر کے توسط سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ 10 نومبر کو ہونے والی ملاقات کے دوران بانی پی ٹی آئی نے بشریٰ بی بی کی خراب صحت کے بارے میں بتایا تھا۔ بشریٰ بی بی نے خود بھی بتایا کہ ڈاکٹروں کے مطابق ان کی آنکھ کا آپریشن ہونا ہے۔ ان کی ایک آنکھ میں موتیا تشخیص ہوا ہے اور 15 نومبر کے قریب آنکھ کا آپریشن ہونا ہے۔ درخواست میں بتایا گیا ہے کہ جیل میں صفائی کی صورتحال خراب ہے، جس کے باعث آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اگر آپریشن کے بعد آنکھ میں انفیکشن ہوگیا تو ان کی بینائی بھی ضائع ہوسکتی ہے۔ درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ بشریٰ بی بی کی جیل کی کوٹھڑی سے 7 چھوٹے سانپ بھی نکلے تھے، جنہیں جیل عملے نے مار دیا۔ کوٹھڑی میں چوہے، لال بیگ اور دیگر کیڑے مکوڑے بھی گھومتے رہتے ہیں۔ جیل میں صفائی کی خراب صورتحال کے باعث آنکھوں کے آپریشن کے بعد انفیکشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ بشریٰ بی بی کا مکمل طبی ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دیا جائے اور ضروری دیکھ بھال و علاج کے لیے انہیں کسی اچھے اور خصوصی علاج کی سہولت فراہم کرنے والے اسپتال منتقل کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ