اتوار، 15 نومبر 2026
بریکنگ

عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی اور صفائی کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر منظور کر لیے

تازہ ترین 15th Nov 2026 5 مناظر
عالمی بینک نے سندھ میں صاف پانی اور صفائی کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر منظور کر لیے
عالمی بینک نے سندھ میں پینے کے صاف پانی، صفائی اور صحت کی بہتری کے منصوبوں کے لیے 30 کروڑ ڈالر کی منظوری دے دی ہے۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عالمی بینک کے تعاون سے شروع ہونے والے ’’اسٹار واش ون‘‘ منصوبے سے سندھ کے 15 لاکھ افراد مستفید ہو سکیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سندھ میں پانچ سال سے کم عمر کے نصف سے زائد بچے اپنی عمر کے لحاظ سے پستہ قد ہیں، جس کی بڑی وجہ آلودہ پانی اور صفائی کی ناکافی سہولیات ہیں۔ یہ مسائل بچوں میں اسہال اور غذائی قلت کا بھی اہم سبب بنتے ہیں۔ منصوبے کے تحت شمسی توانائی سے چلنے والے پانی کی فراہمی کے نظام نصب کیے جائیں گے، جن کے ذریعے پانی میں آلودگی نصف کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق دیہی علاقوں کی 80 فیصد آبادی کو پانی کی فراہمی کی باقاعدہ اور معیاری سہولت سے منسلک کیا جائے گا۔ اس منصوبے سے بچوں میں عمر کے لحاظ سے قد نہ بڑھنے کے مسئلے کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ