منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

پیپلزپارٹی کا سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ

تازہ ترین 27th Sep 2023 276 مناظر

پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن مسترد کرنے کے معاملے پر خط لکھ دیا

پیپلزپارٹی کی سینیٹ اجلاس کے لئے جمع کرائی گئی ریکوزیشن مسترد کرنے کا معاملہ
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ سے سینیٹ کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا
پیپلزپارٹی نے چیئرمین سینیٹ کو ریکوزیشن مسترد کرنے کے معاملے پر خط لکھ دیا
خط سینیٹر تاج حیدر کی جانب سے لکھا گیا
سینیٹ سیکرٹریٹ نے فون پر بتایا کہ ریکوزیشن سے پانچ اراکین نے اپنے دستخط واپس لئے ہیں،
سینیٹ سیکرٹریٹ سے ان پانچ اراکین کے نام پوچھے جو ہمیں نہیں بتائے گئے،
کیا اراکین نے دستخط واپس لینے کے لئے تحریری طور پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو لکھا؟
کیا سینیٹ سیکرٹریٹ نے ان اراکین سے تحریری طور پر دستخط واپس لینے کا کہا؟
آئین اور رولز کسی کو دستخط واپس لینے کا اختیار نہیں دیتا،
چیئرمین سینیٹ یا سینیٹ سیکرٹریٹ فیصلہ کنندہ کا کردار کیسے ادا کر سکتا ہے؟ خط
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ