جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

مشہور گلوکارہ شہزادی سائرہ فیض نے سریلی آواز میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ترانہ ریکارڈ کرا دیا

شوبز 02nd Aug 2023 347 مناظر

شاعری اسد پنجگرانوی کی ہے گلوکارہ شہزادی سائرہ فیض نے بہت خوبصورت انداز سے یہ ترانہ شوٹ کرایا

کراچی(وسیم قریشی) میوزک انڈسٹری کی مشہور گلوکارہ شہزادی سائرہ فیض نے اپنی مدھر اور سریلی آواز میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کا ترانہ ریکارڈ کرا دیا پروڈیوسر پیر سید تقی رضا بخاری ہیں اور شاعری اسد پنجگرانوی کی ہے گلوکارہ شہزادی سائرہ فیض نے بہت خوبصورت انداز سے یہ ترانہ شوٹ کرایا ہے جو دس اگست کو سائرہ آفیشل یوٹیوب سے ریلیز کردیا جائے گا اس ترانہ کو پنجاب کے شہروں لاھور اور شیخوپورہ کی خوبصورت لوکیش پر شوٹ کیا گیا ہے شہزادی سائرہ فیض گرین لباس میں پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی خوبصورت آواز کا جادو جگاتی نظر آتیں ہیں ترانہ کی شاعری لاجواب ہے پروڈیوسر پیر سید تقی رضا بخاری نے اس ترانہ کو خوب سے خوب تر بنانے کیلئے بہت محنت کی ہے پوری ٹیم نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ہے واضع رہے کہ معروف گلوکارہ شہزادی سائرہ فیض کا شمار پاکستان کی ورسٹائل گلوکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جو کہ متعدد زبانوں میں مختلف نوعیت کے بے شمار گیت گا چکی ہیں اور ایک کامیاب گلوکارہ کے طور پر اپنی منفرد شناخت رکھتی ہیں ان کے بے شمار آڈیو ویڈیو میوزک البمز مقبولیت کے ریکارڈ قائم کرچکے ہیں
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ