جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

عمران خان کے من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں: آئی ایس پی آر

تازہ ترین 08th May 2023 78 مناظر

حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے الزامات کی مذمت کی ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے بغیرثبوت انتہائی بے بنیاد الزامات لگائے، حاضر سروس فوجی افسر پر بغیرثبوت الزامات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ متعلقہ سیاسی رہنماؤں سے کہتے ہیں وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریں اور جھوٹے الزامات کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں، ایک سال سے وتیرہ رہا ہے کہ فوجی اور انٹیلیجنس افسران کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے اور سیاسی مقاصد کیلئے سنسی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیز، سنسنی خیز پروپیگنڈے سے نشانہ بنایا جاتا ہے، ادارہ غلط اور بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے پرقانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ