پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسہ کی شہید صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد

سندھ 12th Sep 2023 358 مناظر

ڈی آئی جی سکھر نے صحافی جان محمد مہر کے ورثاء سے تعزیت کی

ڈی آئی جی سکھر عبدالحمید کھوسہ کی چارج سنبھال کر شہید صحافی جان محمد مہر کی رہائش گاہ آمد۔ ڈی آئی جی سکھر نے صحافی جان محمد مہر کے بھائی کرم اللہ مہر، سلیم اللہ ، برادر نسبتی شاہ زیب مہر اور شکیل احمد مہر سے تعزیت کی۔ ڈی آئی جی سکھر پریس کلب کے سکھر یونین آف جرنلسٹ کے صدر امداد بوزدار, انس گھانگھرو، شہزاد تابانی سمیت کے ٹی این کے عملے سے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے صحافی جان محمد مہر کے بلند درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ ڈی آئی جی سکھر نے شہید جان محمد مہر کے کیس کے تفتیشی افسر انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی عبدالقدوس کلوڑ صاحب سے کیس سے متعلق ابتک ہونے والی پیشرفت پر بریفنگ لینے کےساتھ ساتھ کیس کی جاء واردات کا بھی مکمل جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس پی لیگل فدا حسین سولنگی صاحب بھی موجود تھے ۔ ڈی آئی جی سکھر کا صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو انشاءاللہ جلد گرفتار کرکے کیفرکردار تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ