ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، پی ٹی آئی کے ’’صوبوں کے حقوق پر ڈاکا‘‘ اور ’’آئی ایم ایف بجٹ نامنظور‘‘ کے نعرے

تازہ ترین 12th Jun 2026 340 مناظر
بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا احتجاج، پی ٹی آئی کے ’’صوبوں کے حقوق پر ڈاکا‘‘ اور ’’آئی ایم ایف بجٹ نامنظور‘‘ کے نعرے

پی ٹی آئی اراکین نے مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابا کيا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج جاری ہے۔ پی ٹی آئی اراکین مسلسل نعرے بازی کرتے ہوئے ایوان میں شور شرابا کر رہے ہیں۔ بجٹ تقریر شروع ہونے سے قبل ہی پی ٹی آئی کے اراکین مختلف پوسٹرز اٹھا کر قومی اسمبلی میں داخل ہوئے، جن پر پی ٹی آئی بانی عمران خان کی رہائی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کے مطالبات درج تھے۔ احتجاج کرنے والے اراکین نے اپنے ہاتھوں میں ’’صوبوں کے حقوق کا خاتمہ نامنظور‘‘ اور ’’آئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور‘‘ کے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے۔ پی ٹی آئی کے اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے جمع ہوگئے اور مسلسل نعرے بازی کرتے رہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ