جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

تازہ ترین 27th Nov 2023 364 مناظر

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی عملدرآمد کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
13 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے تحریر کیا
بحریہ ٹاون نے گمراہ کن درخواستیں دائر کیں جو مسترد کی جاتی ہیں،سپریم کورٹ
عدالتی وقت ضائع کرنے پر بحریہ ٹاون کو دس لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا
جرمانے کی رقم سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورالوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن کو دی جائے،سپریم کورٹ
بحریہ ٹاون سروے پر خرچ ہونے والے دس لاکھ روپے بھی سندھ حکومت کو ادا کرے،سپریم کورٹ
بحریہ ٹاون کی درخواستوں کے علاوہ دیگر تمام درخواستیں نمٹائی جاتی ہیں،سپریم کورٹ
بظاہر بیرون ملک سے بھیجی گئی رقم بحریہ ٹاؤن کے واجبات ادا کرنے کیلئے استعمال کی گئی،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ میں جمع ہونے والی رقم سے"پیٹر سے لوٹ کر پال کو دینے"کی اصطلاح ذہن میں آتی ہے،فیصلہ
بیرون ملک سے موصول رقم اور اس پر ہونے والا منافع حکومت پاکستان کو دیا جائے،سپریم کورٹ
بحریہ ٹاون عدالت کیساتھ رضامندی سے ہوئے معاہدے کو پورا نہ کرنے پر ڈیفالٹ میں ہے،سپریم کورٹ
بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ اکاؤنٹ میں معاہدے کے مطابق قسطیں ایک عرصے سے جمع نہیں کرائیں،سپریم کورٹ
بحریہ ٹاون کی جمع رقم رجسٹرار کے اکاؤنٹ میں رکھنے کی کوئی وجہ نہیں،سپریم کورٹ
رقم سندھ کے لوگوں کی ہے اور حکومت سندھ کو بھجوائی جائے،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ کے نام پر قائم اکاونٹ بھی بند کیا جائے،سپریم کورٹ
نیشنل بنک اکاونٹ بند کرنے کے بعد صدر نیشنل بنک کی دستخط شدہ دستاویز جمع کرائے،سپریم کورٹ
بیرون ملک سے رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں 35 ارب روپے بھیجے گئے،سپریم کورٹ
35 ارب روپے مبشرہ علی اور بینا ریاض سمیت دیگر کی جانب سے بھیجے گئے،سپریم کورٹ
بیرون ملک سے آنیوالی رقم کی تفصیلات کیلئے متعلقہ شخصیات و حکام کو نوٹس جاری کیے گئے،سپریم کورٹ
مشرق بنک کے علاوہ کسی فریق نے بیرون ملک سے آنیوالی رقم بارے جواب نہیں دیا،سپریم کورٹ
مشرق بنک کے مطابق مبشرہ علی ملک نے رقم رجسٹرار سپریم کورٹ کے اکاونٹ میں بھیجنے کا کہا،سپریم کورٹ
بدقسمتی سے سپریم کورٹ کی اجازت کے بغیر رقم رجسٹرار کے اکاونٹ میں بھیج دی گئی،سپریم کورٹ
سپریم کورٹ غیر ضروری طور پر این سی اے کی جانب سے پکڑی گئی رقم میں ملوث ہوئی،فیصلہ
این سی اے کی ضبط کردہ رقم غالبا مجرمانہ سرگرمیوں کی آمدن تھی،سپریم کورٹ
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ