جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

ژوب میں جماعت اسلامی کے قافلے پر حملہ، سراج الحق محفوظ

تازہ ترین 19th May 2023 307 مناظر

ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ ہوا

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے میں 4 افراد زخمی ہوگئے۔ جماعت اسلامی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ ژوب بلوچستان میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق پر خودکش حملہ ہوا ہے تاہم وہ حملے میں مکمل محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خود کش حملے میں جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہوئےہیں جبکہ قافلے کی گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ سیکریٹری اطلاعات نے مزید بتایا کہ سراج الحق کی گاڑی کے قریب خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکا سے اڑا لیا۔ لیویز کے مطابق واقعہ کے فوراً بعد ہی علاقے کو گھیرے میں لے کر مشتبہ افراد کی گرفتاری کےلیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ