بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف

تازہ ترین 06th Feb 2024 362 مناظر

نوجوانوں کے ساتھ مل کر ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، نواز شریف

قصور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ساتھ ہیں، ہم ملک کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے۔ قصور کے علاقے قادیان خاص میں انتخابی مہم کے آخری روز جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نہ جاتی تو یہاں ہر شخص کو اچھی نوکری ملتی، ہر نوجوان کو نوکری ملنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس دور سے نکلنا ہے، ملک کو دوبارہ ایشین ٹائیگر بنانا ہے، جو کہتے تھے کہ نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریاں دیں گے، کروڑوں گھر، وہ نوکریاں اور گھر چھین لیے گئے؟ انہوں نے کہا کہ فراڈیاں نے ملک کا جہاز ڈبو دیا، انہیں دوبارہ آنے نہ دیا جائے، ہم ملک کو دوبارہ بنائیں گے اور نوجوان ملک کی ترقی میں ہمارا ساتھ دیں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ