جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

گھوٹکی: جاگیرانی اور لولائی برادری کے درمیان جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی

سندھ 19th Mar 2026 370 مناظر
گھوٹکی: جاگیرانی اور لولائی برادری کے درمیان جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی
گھوٹکی کے کچے علاقے میں جاگیرانی اور لولائی برادری کے دو گروہوں کے درمیان چوری کے معاملے پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا، جس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں نور جاگیرانی اور ہدایت اللہ جاگیرانی موقع پر جاں بحق ہو گئے، جبکہ مہر علی لولائی اور راحب لولائی زخمی ہو گئے۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جہاں ان کے ورثا میں کہرام مچ گیا ہے، جبکہ دونوں گروہوں کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری بتایا جا رہا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ