منگل، 22 ستمبر 2026
بریکنگ

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں حکومتی مؤقف کھل کر سامنے آگیا

تازہ ترین 02nd Sep 2024 265 مناظر
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں حکومتی مؤقف کھل کر سامنے آگیا

چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کے معاملے میں حکومتی مؤقف کھل کر سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے اور اس معاملے پر بار بار تبصرہ کرنا غیر ضروری ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اٹارنی جنرل پر واضح کر دیا ہے کہ وہ اپنی مدت ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے اور نہ ہی توسیع لینا چاہتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایک معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں یہ کہنا درست نہیں کہ انہیں مدت ملازمت میں توسیع مل رہی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ