جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے جاوید اختر کا عدالت سے رابطہ

شوبز 22nd Jul 2024 340 مناظر
کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے جاوید اختر کا عدالت سے رابطہ

کنگنا رناوت کی گرفتاری کے لیے جاوید اختر کا عدالت سے رابطہ

ممبئی (ویب ڈیسک) جاوید اختر بالی ووڈ اداکارہ اور رکن اسمبلی کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست پر عدالت پہنچ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکارہ کی عدالت میں مسلسل غیر حاضری کے باعث معروف مصنف اور وکیل جئے بھردواج نے ہتک عزت کیس میں درخواست دائر کردی۔ اداکارہ کو گزشتہ ہفتے عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن وہ حاضر نہیں ہوئیں، جس پر جاوید اختر کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ کنگنا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔ عدالت نے درخواست کو زیر التواء رکھا اور کنگنا رناوت کو پیش ہونے کی ہدایت کی جب کہ اداکارہ کے وکلا نے حلف نامہ دیا کہ وہ 9 ستمبر کو عدالت میں پیش ہوں گی۔ یاد رہے کہ جاوید اختر نے اداکارہ کے خلاف نومبر 2020 میں مقامی عدالت میں ہتک عزت کی درخواست دائر کی تھی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ