ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

جعلی ویزے پرعراق جانے والے 6 افراد واپسی پر گرفتار

تازہ ترین 20th Jul 2023 374 مناظر

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سےبروقت کارروائی پرٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا

کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پرعراق سےآنے والے 6 مسافروں کو گرفتار کرلیا،ملزمان کے پاسپورٹس پرجعلی ویزے اور مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کراچی کے جناح ٹرمینل ایئرپورٹ پرتعینات عملے نے عراق سے واپس آنے والے 6مسافروں کوگرفتارکرلیا، گرفتارملزمان میں امتیاز حسین،ضمیر حسین، محمد عمران،عندلیب حسنین، جلیل احمد اورجواد حسین شامل ہیں۔ ملزمان کے پاسپورٹس پرعراق کے جعلی ویزے لگے ہوئے تھے جبکہ پاسپورٹس پرلگی انٹری اسٹیمپس بھی جعلی نکلیں، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان غیر قانونی طریقے سے بارڈر پار کرکےعراق پہنچے تھے۔ ملزمان نے ایجنٹ کی مدد سے گبد بارڈرپارکیا تھا، گرفتارملزمان کو مزید جانچ پڑتال اورقانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن علی مراد کی جانب سےبروقت کارروائی پرٹیم کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ