بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

نواز لیگ کے ساتھ سیاسی کشیدگی سے گریز کریں، چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو مشورہ

تازہ ترین 22nd Sep 2023 291 مناظر

آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

لاہور: سابق صدر آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ سابق صدر آصف زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں ملک کی جاری سیاسی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں چوہدری شجاعت حسین نے آصف زرداری سے کہا کہ گزشتہ روز (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان جو بیان بازی ہوئی اس سے سیاسی تناؤ ظاہر ہوتا ہے، کوئی تناؤ نہیں، معاملات کو کشیدگی کی طرف نہیں جانا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت نے کہا کہ ملک سیاسی کشیدگی برداشت نہیں کر سکتا، اس حوالے سے نواز شریف سے بات کریں گے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ