جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پولینڈ کے میئر ہوٹل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق

دنیا 12th May 2023 336 مناظر

44 سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گاؤں جاورزے کے میئر تھے

پولینڈ کے میئر ہوٹل کی چوتھی منزل کی بالکونی سے گر کر جاں بحق ہوگئے۔ پولش پریس ایجنسی (پی اے پی) نے منگل کو بتایا کہ اٹلی کے شہر سارڈینیا میں ایک ہوٹل کی چوتھی منزل کی کھڑکی سے گرنے سے پولش میئر کی موت ہو گئی۔ رپورٹس میں بتایا کہ میئر ریڈوزلا گرزیگورز(Radosław Grzegorz) پولش وفد کے ساتھ اٹلی میں سارڈینیا کے ایک گاؤں کیگلیاری کے دورے پر موجود تھے۔ کیگلیاری پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ پولیش میئر ہوٹل کی چوتھی منزل پر اپنے کمرے کی کھڑکی میں بیٹھے تاہم اپنا توازن کھو نے کے بعد وہ نیچے گرکر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ موت کی خودکشی کے طور پر تفتیش نہیں کی جا رہی۔ 44 سالہ میئر جنوبی پولینڈ کے ایک گاؤں جاورزے کے میئر تھے۔ گاؤں کی میونسپلٹی کی طرف سے ایک پریس ریلیز میں ان کی موت کو 'افسوسناک' اور 'بدقسمت حادثہ' قرار دیا گیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ