بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان سے محبت ہے، ان کے بارے میں فکر مند ہوں: جمائما کا بھائی زیک

دنیا 12th May 2023 118 مناظر

عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے

سابق وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما کے بھائی زیک گولڈ اسمتھ کا چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔ زیک گولڈاسمتھ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان سے محبت ہے،انہیں بے حد سراہتا ہوں، ان کے بارے میں فکر مند بھی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ان چند شخصیات میں سے ہیں جن سے بے حد متاثر ہوں، وہ ہماری پوری فیملی کیلئے رول ماڈل تھے، انہوں نے مجھے کرکٹ کھیلنا سکھائی۔ زیک گولڈ اسمتھ کا کہنا تھا کہ عمران خان ماحول دوست شخصیت اور عالمی رہنما ہیں، بلین ٹری منصوبہ ان کی ماحول دوستی کی مثال ہے، مجھے نہیں معلوم پاکستان میں کیا ہونے والا ہے، میں پاکستان سے متعلق معاملے میں شریک نہیں ہونا چاہتا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ