پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

ایران میں مہنگائی کنٹرول نہ کرنے پر وزیر عہدے سے فارغ

دنیا 30th Apr 2023 46 مناظر

پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا

ایرانی پارلیمان نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر کنٹرول میں ناکامی پر وزیر صنعت و تجارت کو اپنے عہدے سے فارغ کر دیا. غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ میں 272 کے ایوان میں سے 162 اراکین نے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے ووٹ دیا. اراکین کا کہنا تھا کہ وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین آسمان کو چھوتی ہوئی گاڑیوں کی قیمتوں اور صنعتی پیداوار کی لاگت میں اضافے کو روکنے میں ناکام ہو چکے ہیں.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ