جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

پچھلی حکومت اور کچھ لوگوں نے دہشت گردوں کو سوات میں رہنے کی دعوت دی، وزیراعظم

پاکستان 06th Aug 2023 211 مناظر

نواز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک کی خدمت کریں گ

لاہور (ویب ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پچھلی حکومت اور کچھ لوگوں نے مل کر دہشت گردوں کو سوات میں رہنے کی دعوت دی تهی۔ قصور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اگلے وزیر اعظم ہوں گے اور ملک کی خدمت کریں گے۔ نواز شریف ملک کے معمار ہیں جنہوں نے ملک میں موٹر ویز کی بنیاد رکھی۔ انہوں نے کہا کہ قصور میں سڑک بنے گی تو خوشحالی آئے گی۔ لوگوں کا سمندر دیکھ کر میری 16 ماہ کی تھن ختم هوگئی ۔2008 میں 20-20 گھنٹے لوڈشيڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف نے دیامیر بھاشا ڈیم کا سنگ بنیاد رکھا، داسو ڈیم کے معمار نواز شریف ہیں، رات گزر جائے گی لیکن نواز شریف کی خدمات کی فہرست ختم نہیں ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ