جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

سیشن کورٹ اسلام آباد نے بشریٰ بی بی کی 12ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی

تازہ ترین 07th Sep 2023 212 مناظر

سیشن کورٹ اسلام آباد ،توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں سے متعلق کیس کی سماعت

سیشن کورٹ اسلام آباد ،توشہ خانہ میں جعلی رسیدوں سے متعلق کیس کی سماعت, عدالت نے بشریٰ بی بی کی 12ستمبر تک عبوری ضمانت میں توسیع کردی بشریٰ بی بی ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئیں تفتیشی افسر کا کهنا تها که بشریٰ بی بی کی ایف آئی اے کو آڈیو کی فرانزک کیلئے بھیجی ہوئی ہے، وکیل سلمان صفدر کا کهنا تها که تین تین گھنٹے بلایا جاتا ہے اور بٹھائے رکھتے ہیں ، تفتیش کے دوران بتایا بھی گیا کہ آڈیو بشریٰ بی بی کی نہیں، عدالت کا استفسار تها که معاملہ رسیدوں کا ہے تو آڈیو کہاں سے آگئی ؟ ایف آئی آر کے مطابق کیس کو لے کر چلیں، بشریٰ بی بی کی وائس میچنگ کیلئے وقت دیا جائے، تفتیشی کی استدعا منظور، کیس کی سماعت 12 ستمبر تک ملتوی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ