ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کا مرحلہ آگے بڑھانے کا گرین سگنل دے دیا

تازہ ترین 20th Nov 2024 415 مناظر
عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کو مذاکرات کا مرحلہ آگے بڑھانے کا گرین سگنل دے دیا

بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور گزشتہ روز مذاکرات کی تجویز لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے

راولپنڈی (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی کے بانی عمران خان اور پارٹی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقاتوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر اور علی امین گنڈا پور گزشتہ روز مذاکرات کی تجویز لے کر اڈیالہ جیل پہنچے تھے جہاں تحریک انصاف کے بانی نے تجویز میں شامل بعض چیزوں پر اعتراض کیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بانی نے مذاکرات کی تجویز پر بات کرنے کے لیے مزید وقت مانگا، عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو مذاکرات آگے بڑھانے کا گرین سگنل دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج کی ملاقات میں پی ٹی آئی بانی کو مذاکرات میں پیش رفت سے آگاہ کیا گیا، جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی مرحلے میں مذاکراتی عمل حوصلہ افزا ہے، اسے جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے اور مذاکرات میں مزید پیش رفت کے بعد 24 نومبر کے احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ