جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

کس دنیا کی بات کر رہے ہیں؟ عمران خان کی آڈیو لیک پر ریحام کا ردعمل

تازہ ترین 21st May 2023 306 مناظر

پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت پر ظلم نہیں ہوا؟ یہ آپ کس دنیا کی بات کررہے ہیں؟

سابق وزیراعظم عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آنے پر سابقہ اہلیہ ریحام خان نے طنزیہ ردعمل دیتے ہوئے سوال کیا کہ کس دنیا کی بات کر رہے ہیں؟ گزشتہ روز چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی امریکی کانگریس کی خاتون رکن میکسین مور واٹرز کے ساتھ مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی تھی۔ عمران خان نے گفتگو میں تحریک عدم اعتمادکا سارا ملبہ سابق آرمی چیف پر ڈال دیا اور کہا کہ پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے، مجھے گولیاں ماری گئیں، تاریخ کا بدترین ریاستی جبر ہم پر ہو رہا ہے، میری حکومت کی معاشی کارکردگی گزشتہ 17 سالوں میں سب سے بہترین تھی۔ صارف کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ریحام خان نے طنزیہ سوال کیا کہ گزشتہ 17 سالوں کی بہترین معاشی کارکردگی؟ پہلے کبھی کسی سیاسی جماعت پر ظلم نہیں ہوا؟ یہ آپ کس دنیا کی بات کررہے ہیں؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ