اتوار، 27 ستمبر 2026
بریکنگ

صدر مملکت آصف علی زرداری کا راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

پاکستان 14th May 2024 267 مناظر

صدر مملکت آصف علی زرداری کا راولپنڈی میں گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

صدر مملکت کو گرین پاکستان انیشیٹو کے ہیڈ کوارٹرز آمد پر انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم کے آپریشنز کے بارے میں بریفنگ دی گئی

وزیرِ اعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ اور وزیرِ اعلٰی بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی اس موقع پر موجود تھے

بریفنگ میں صدر مملکت کو جدید خطوط پر پانی کے بہتر انتظام کے حوالے سے آگاہ کیا گیا گرین پاکستان انیشیٹو کے تحت زراعت، نہروں کی صفائی، آئی ٹی پر مبنی آپریشنز، اور زرعی شعبے میں پانی کے موثر انتظام کے بارے میں بھی بتایا گیا صدرِ پاکستان کو بریفنگ میں کسانوں کی سہولت اور زرعی شعبے کی ترقی کیلئے زرعی مالز کے تصور اور ایگریکلچر اسمارٹ فارمز کے آپریشنز بارے میں بھی بریفنگ دی گئی صدر پاکستان نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت گرین پاکستان انیشیٹو اور لینڈ انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سسٹم کی خدمات کو سراہا

صدرِ مملکت کی گرین پاکستان انیشیٹو ٹیم کی حوصلہ افزائی، قومی و اقتصادی ترقی کیلئے یکساں جذبے کے ساتھ کام کرنے پر زور

پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے صدر مملکت کی گرین پاکستان انیشیٹو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام صوبوں کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ