جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

برطانیہ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے عالمی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان

تازہ ترین 01st Apr 2026 473 مناظر
برطانیہ نے آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے عالمی سربراہی اجلاس بلانے کا اعلان
لندن (ویب ڈیسک) – برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کہا ہے کہ اب یہ واضح ہو رہا ہے کہ برطانیہ کا طویل المدتی قومی مفاد یورپی ممالک اور یورپی یونین کے ساتھ قریبی شراکت میں ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی اخبار ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ امریکہ کو نیٹو اتحاد سے نکالنے پر غور کر رہے ہیں۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں پریس کانفرنس کے دوران جب وزیراعظم اسٹارمر سے پوچھا گیا کہ کیا وہ ٹرمپ کے ساتھ تنازع کی وجہ سے یورپ کے قریب جا رہے ہیں؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ یورپ یا امریکہ میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں کر رہے، بلکہ دونوں کے ساتھ مضبوط تعلقات ملکی مفاد میں ہیں۔ برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ ایران کی جنگ میں شامل ہونے کے حوالے سے موقف بدلنے کے لیے اُن پر بہت دباؤ ڈالا گیا، لیکن وہ اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چاہے کتنا بھی شور ہو، وہ قومی مفادات کے مطابق فیصلے کریں گے۔ معاشی اثرات کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ صورتحال آسان نہیں ہوگی۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے اعلان کیا کہ برطانیہ کا وزیر خارجہ عالمی رہنماؤں کا ایک سربراہی اجلاس بلائے گا، جس میں آبنائے ہرمز میں جہازرانی کی بحالی کے منصوبے پر غور کیا جائے گا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ