جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

حرا مانی کی بولڈ ساڑھی نے مداحوں کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

شوبز 24th Oct 2025 515 مناظر
حرا مانی کی بولڈ ساڑھی نے مداحوں کو حیران کر دیا، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ حرا مانی ایک بار پھر بولڈ تصاویر کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی سخت تنقید کا شکار

حرا مانی نے ڈراموں ’دو بول‘، ’کشف‘، ’سن یارا‘ اور ’میرے پاس تم ہو‘ جیسے مقبول پروجیکٹس میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ حالیہ دنوں میں ڈراموں ’سن میرے دل‘، ’ڈائن‘ اور ’شرپسند‘ میں نظر آرہی ہیں۔ گزشتہ کچھ عرصے سے حرا مانی اپنی روایتی امیج سے ہٹ کر بولڈ انداز اپنانے کے باعث توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں، وہ اکثر اپنے ریولنگ ملبوسات میں تصاویر شیئر کرتی ہیں، جو سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دیتی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے فیروزی اور چاندی رنگ کی ریشمی و جالی دار ساڑھی زیب تن کی، جس کے ساتھ انہوں نے کڑھائی دار جیکٹ پہنی۔ جیسے ہی تصاویر وائرل ہوئیں، مداحوں کی جانب سے سخت ردِعمل سامنے آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ان کے بیٹے بڑے ہو رہے ہیں، وہ اپنی ماں کو اس طرح کیسے دیکھ سکتے ہیں؟ ایک اور نے کہا کہ یہ سب اس نظام کا حصہ ہے جس میں وہ کام کرتی ہیں، جبکہ ایک صارف نے طنزیہ انداز میں لکھا کہ باقی جسم ڈھانپنے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ کچھ لوگوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرامہ شرپسند میں ان کے کردار کو جو تنقید ملتی ہے، وہ ان کی ذاتی زندگی پر بھی صادق آتی ہے، ایک مداح نے تبصرہ کیا کہ حیرت ہے وہ اپنے بڑے ہوتے بیٹوں کے سامنے ایسے لباس کیسے پہن سکتی ہیں؟
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ