جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

عمران خان کی گرفتاری کے دوران زمان پارک میں کیا ہوا؟

تازہ ترین 05th Aug 2023 324 مناظر

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمران خان کو گھر کے اندر جاکر گرفتار کیا

لاہور: توشہ خانہ کیس میں پولیس نے عمران خان کو ان کے گھر کے اندر سے گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پولیس کی سکیورٹی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کے وارنٹ لے کر زمان پارک پہنچی جہاں حکام نے ان کے سکیورٹی افسران کوبتایا کہ عمران خان کے وارنٹ گرفتاری آگئے ہیں اور انہیں گرفتار کرنا ہے۔ ذرائع کا کهنا کہ پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو گھر کے اندر جاکر گرفتار کیا، اس دوران پولیس کی گاڑی اندر گئی اور باقی باہر ہی موجود رہا۔ پولیس افسران اور چیئرمین پی ٹی آئی کے درمیان کچھ دیر بات چیت ہوئی اور عمران نے گرفتاری کے وقت کوئی مزاحمت نہیں کی، ان کو گھر سے اندر سے ہی گاڑی میں بٹھایا گیا اور پولیس براستہ ٹھوکر نیاز بیگ انہیں لے کر موٹروے سے اسلام آباد روانہ ہوئی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ