جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

سلامتی کونسل کا افغان طالبان سے خواتین کیخلاف اقدامات فوری واپس لینے کا مطالبہ

دنیا 28th Apr 2023 339 مناظر

سلامتی کونسل نے افغان طالبان کے اقدامات کو خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغان طالبان سے خواتین کے خلاف اقدامات فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں اقوام متحدہ کے لیے کام کرنے والی خواتین پر پابندی عائد کرنے کی متفقہ طورپرمذمت کی ہے اور فوری طور پر خواتین کے خلاف اٹھائے جانے والے اقدامات واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ سلامتی کونسل نے افغان طالبان کے اقدامات کو خواتین اور لڑکیوں کے حقوق کے خلاف قرار دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور جاپان کی جانب سے اس حوالے سے ایک قرارداد اقوام متحدہ میں جمع کرائی گئی ہے جس میں خواتین پر لگنے والی پابندیوں کو اقوام متحدہ کی تاریخ میں بے مثال قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہےکہ طالبان کے یہ اقدامات انسانی حقوق اور انسانی اصولوں کو کمزور بنارہے ہیں جب کہ قرارداد میں افغان سوسائٹی میں خواتین کے کردار کو ناگزیر قرار دیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ میں یو اے ای کے سفیر نے اس حوالے سے کہا کہ 90 سے زائد ممالک نے ہماری قرارداد کی حمایت کی ہے جس میں افغانستان کے انتہائی قریب پڑوسیوں سمیت مسلم ممالک اور دیگر ممالک شامل ہیں.
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ