ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

جانوروں کے بجائے جنسی درندوں پر تجربات کیے جائیں: مریم نفیس

شوبز 12th Jun 2026 392 مناظر
جانوروں کے بجائے جنسی درندوں پر تجربات کیے جائیں: مریم نفیس
کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ مریم نفیس نے ملک میں خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد اور جنسی جرائم پر سخت ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے ایک پیغام شیئر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مریم نفیس نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک پوسٹ شیئر کی، جس میں لکھا گیا تھا کہ جانوروں پر چیزوں کی آزمائش کرنے کے بجائے زیادتی کے مجرموں پر ٹیسٹ کیے جائیں۔ اداکارہ کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خاصی توجہ ملی، جبکہ کئی افراد نے مختلف پلیٹ فارمز پر اسے شیئر کرتے ہوئے حمایت کا اظہار بھی کیا۔ ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ایسے مجرموں کو طبی تحقیق کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، جبکہ ایک اور صارف نے اسے بہترین خیال قرار دیا۔ ایک دوسرے شخص نے رائے دی کہ تیزاب گردی کرنے والوں کے ساتھ بھی ایسا ہی سلوک ہونا چاہیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ