منگل، 29 ستمبر 2026
بریکنگ

کے پی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے پیپلزپارٹی سے رابطے

تازہ ترین 18th May 2023 258 مناظر

ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی میں جگہ نہیں ہے

پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا (کے پی) کے رہنماؤں کا پیپلزپارٹی سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔ پیپلزپارٹی کے صوبائی ترجمان امجد آفریدی نے دعویٰ کیا ہےکہ پی ٹی آئی کے سابق اراکین اسمبلی، ناظمین اور بلدیاتی ممبران نے رابطےکیے ہیں۔ امجدآفریدی کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کی پارٹی میں شمولیت کی خواہش سے قیادت کو آگاہ کردیا ہے۔ امجدآفریدی کا کہنا ہےکہ بیشتر پی ٹی آئی رہنما جلاؤگھیراؤ میں ملوث ہیں، قیادت سوچ کر فیصلہ کرےگی، ملک میں جلاؤ گھیراؤ کرنے والوں کے لیے پیپلزپارٹی میں جگہ نہیں ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ