بدھ، 30 ستمبر 2026
بریکنگ

فواد چودھری کو دہشت گردوں کی طرح اٹھایا جاتا ہے، حبا فواد

تازہ ترین 16th May 2023 341 مناظر

مجھے اس ملک پر افسوس ہے۔ نہ انہیں بچوں کا خیال ہے نہ بچیوں کا

فواد چودھری کی اہلیہ نے کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے ضمانت دی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود میرے شوہر کو دہشت گردوں کی طرح اٹھایا جاتا ہے۔ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حبا فواد نے چیف جسٹس سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر کو عدالت سے ضمانت ملتی ہے اور عدالت کے باہر انہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جاتی ہے، اس معاملے کو دیکھیں۔ کیا یہ انصاف ہے اس ملک میں؟ فواد چودھری کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ جب ایک عدالت نے ضمانت دے دی ہے تو کس حیثیت سے انہیں دہشتگردوں کی طرح گرفتار کیا جارہا ہے؟ مجھے اس ملک پر افسوس ہے۔ نہ انہیں بچوں کا خیال ہے نہ بچیوں کا۔ خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے آج تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کو رہا کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے فواد چودھری کی گرفتاری کو کالعدم قرار دیا تھا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ