جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کے حوالے سے انعم شيخ کا اہم بيان

تازہ ترین 29th May 2023 304 مناظر

انعم ندیم شیخ 3 ایم پی او کے تحت نظر بند تھیں، انہیں 23 مئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔

جیل سے رہائی پانے والی سوشل میڈیا کارکن انعم ندیم شیخ نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل میں خواتین قیدیوں کیلئے نہایت اچھے انتظامات ہیں۔ انعم ندیم شیخ نے کہا کہ اڈیالہ جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کا کوئی تصور بھی نہیں کرسکتا، جیل میں خود کو انتہائی محفوظ پایا۔ انہوں نے بتایا کہ باہر 24 گھنٹے سکیورٹی ہوتی ہے، جیل میں خواتین کو ہراساں کرنے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تھی اس لیے میں صرف اس کے بارے میں بتا سکتی ہوں، باقی جیلوں کے معاملات کیسے ہیں میں اس بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتی۔ انعم ندیم شیخ 3 ایم پی او کے تحت نظر بند تھیں، انہیں 23 مئی کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ چیئرمین عمران خان نے حکومت پر جیلوں میں قید پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان کے ساتھ بدسلوکی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پرامن احتجاج کرنے والی خواتین کے ساتھ کبھی بھی ریاست کی طرف سے اتنا برا سلوک اور ہراساں نہیں کیا گیا جتنا اس فاشسٹ حکومت نے کیا ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ