بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی: پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزمان گرفتار

سندھ 16th Mar 2025 425 مناظر
کراچی: پائپ لائن سے تیل چوری کرنیوالے 8 ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقےکورنگی میں پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ ایس ایس پی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پرکارروائی کی گئی، ملزمان کی نشاندہی پر زمان ٹاؤن سے کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ملزمان نے کورنگی میں گودام کرائے پر لےکر کھدائی کرکے سرنگ بنائی،کُل 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر برآمد کیا گیا۔ پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ