پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیوں سے گریز نہیں کرے گا: خواجہ آصف

تازہ ترین 19th Feb 2026 511 مناظر
پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیوں سے گریز نہیں کرے گا: خواجہ آصف
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاقی وزیرِ دفاع Khawaja Asif نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں فضائی کارروائیاں کرنے سے کوئی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کرے گا۔ غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے ملک میں سیکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ہونے والے دہشت گرد حملے کابل میں موجود طالبان حکومت اور بھارت کے مبینہ گٹھ جوڑ کے تحت جاری “پراکسی وار” کا نتیجہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کابل کی جانب سے امن کی کوئی ٹھوس ضمانت نہیں دی جاتی، پاکستان افغانستان میں نئی فضائی کارروائیاں کرنے سے گریز نہیں کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکومت کا مؤقف ہے کہ ملک میں بڑی شدت پسند کارروائیوں میں ملوث کالعدم تنظیم Tehrik-i-Taliban Pakistan کو افغانستان میں قائم طالبان حکومت کی حمایت حاصل ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ