جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

190ملین پاؤنڈ اسکینڈل: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا نام ای سی ایل میں شامل

تازہ ترین 29th May 2023 282 مناظر

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

اسلام آباد: برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے 190ملین پاؤنڈ اسیکنڈل میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کا نام نیب راولپنڈی کی سفارش پر ای سی ایل میں ڈالا گیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سرکلر سمری کے ذریعے عمران خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی ای سی ایل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے نیب کی جانب سے وزرات داخلہ کو خط لکھا جائے گا۔ یاد رہے کہ چند روز قبل وفاقی حکومت نے 9 مئی کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر عمران خان سمیت پی ٹی آئی کے کئی رہنماؤں کے نام نو فلائی لسٹ میں شامل کیے تھے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ