جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

پورے ملک میں غروب آفتاب کے بعد کاروبار بند کرنے پر غور

تازہ ترین 07th Sep 2023 369 مناظر

یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد متوقع

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزارت توانائی نے بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے پورے ملک میں دکانیں اور کاروبار غروب آفتاب کے بعد بند کرنے کی تجویز دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے پیش کی گئی تجویز پر یکم اکتوبر سے 15 فروری تک عمل درآمد متوقع ہے اور اس تجویز پر عمل درآمد کے لیے چیمبرز آف فیڈریشن اور تجارتی انجمنوں سے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں صوبائی حکومتوں سے کہا جائے گا کہ وہ اس تجویز پر عمل درآمد کریں جب کہ بجلی بحران پر قابو پانے کے لیے قانون سازی کا مسودہ تیار کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس اقدام سے یومیہ 1500 میگاواٹ سے زائد بجلی کی بچت ہوگی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ