پیر، 28 ستمبر 2026
بریکنگ

میرپور ماتھیلو میں نئی شادی شدہ دلہن کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام

سندھ 02nd Nov 2025 364 مناظر
میرپور ماتھیلو میں نئی شادی شدہ دلہن کو زہر دے کر قتل کرنے کا الزام

شادی کے تیسرے روز دلہن کو مبینہ طور پر زہردے کر قتل کرنے کا انکشاف، شوہر اور سسر فرار۔

میرپور ماتھیلو میں افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے جہاں شادی کے صرف تین دن بعد نئی نویلی دلہن شکیلان گبول کو مبینہ طور پر زہر دے کر قتل کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اہلِ علاقہ کے مطابق دلہن کی حالت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہو سکی۔ واقعے کے بعد مقتولہ کا شوہر اور سسر گھر چھوڑ کر فرار ہوگئے، جب کہ اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ لڑکی کو جان بوجھ کر زہر دیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید کارروائی کی جائے گی جبکہ مقتولہ کے لواحقین نے انصاف کی اپیل کی ہے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ