ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

سندھ ہائی کورٹ نے پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے خلاف درخواست مسترد کردی

سندھ 25th Jan 2024 345 مناظر

سندھ ہائی کورٹ نے پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے خلاف درخواست مسترد کردی

کراچی؛ سندھ ہائی کورٹ نے پریمیئر لیگ (ایس پی ایل) کے خلاف درخواست مسترد کردی۔ ہائیکورٹ میں سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے موقف اختیار کیا کہ سندھ حکومت کا سندھ پریمیئر لیگ سے کوئی تعلق نہیں، سندھ حکومت نے صرف سہولیات دینے کا کہا تھا۔ ایس پی ایل کے وکیل نے اپنے موقف میں کہا کہ سندھ پریمیئر لیگ آج سے شروع ہو رہی ہے، کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری ہو چکی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ دوسرے صوبوں کے کھلاڑی لیگ کھیل رہے ہیں، صوبے کے کھلاڑیوں کے ٹرائلز کا کہا گیا لیکن ٹرائلز نہیں ہوئے۔ جس پر ایس پی ایل کے وکیل نے کہا کہ پرائیویٹ لوگ لیگ کروا رہے ہیں، ہر ٹیم کے 18 کھلاڑیوں میں سے 5 کھلاڑی سندھ کے ڈومیسائل پر کھیل رہے ہیں جب کہ پلیئنگ الیون میں سندھ کا ڈومیسائل رکھنے والے دو کھلاڑی شامل ہوں گے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد سندھ پریمیئر لیگ کے خلاف دائر درخواست مسترد کردی۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ