ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

تازہ ترین 19th Jul 2023 228 مناظر

آئندہ سماعت پر وکیل خواجہ حارث سے دلائل بھی طلب کرلیے۔

اسلام آباد: احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔ احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی۔ خواجہ حارث نے موقف اپنایا کہ آئندہ سماعت پر دونوں مقدمات میں دلائل دوں گا۔ عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 26 جولائی تک توسیع کر کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جبکہ آئندہ سماعت پر وکیل خواجہ حارث سے دلائل بھی طلب کرلیے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ