جمعرات، 01 اکتوبر 2026
بریکنگ

نگران وزیراعلی بلوچستان سے عنصر محمود بٹ کی ملاقات

پاکستان 06th Oct 2023 354 مناظر

ملاقات میں بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری لانے سے متعلق گفتگو

کوئٹہ:نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی سے جرمنی کی سماجی شخصیت عنصر محمود بٹ نے ون آن ون ملاقات کی۔
اور بلوچستان کی ترقی اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دورا ن نگران وزاعلی نے عنصر محمود بٹ کو بتایا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور یہاں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
غیر ملکی سرمایہ کاروں کو بلوچستان میں سرمایہ کاری کیلئے لایا جائے۔ا
س موقع پر عنصر محمود بٹ نے نگران وزیراعلی علی مردان ڈومکی کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی
اور انہیں جرمنی کے دورے کی دعوت دی۔اور درخواست کی کہ آپ جرمنی تشریف لائیں، وہاں بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کروائیں گے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ پاکستان اور خاص طور پر بلوچستان لایا جا سکے، وزیراعلی نے عنصر محمود بٹ کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے جلد دورے کرنے کا وعدہ کیا ۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ