جمعرات، 24 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی؛ اتحاد ٹاون میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتار

تازہ ترین 17th Aug 2023 356 مناظر

گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاون کا رہائشی ہے۔پوليس

کراچی؛ اتحاد ٹاون میں راہ چلتی خواتین کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والا ملزم پولیس کے ھاتھوں گرفتار ۔۔ ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر ڈی آئی جی ساؤتھ عرفان بلوچ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات جاری کئے تھے۔۔ اتحاد ٹاون پولیس نے سی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کیا۔۔ گرفتار ملزم فیضان پرائیویٹ سیکورٹی گارڈ ہے اور صدام چوک اتحاد ٹاون کا رہائشی ہے۔۔ ملزم خاص طور خواتین اسکول ٹیچرز کو آتے جاتے ہوئے ہراساں کرتا تھا۔۔ ملزم سے ایک عدد ریوالور برآمد کر کے جرم دفعہ 354 ت پ و 23(1) کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ