بدھ، 23 ستمبر 2026
بریکنگ

حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

تازہ ترین 17th Apr 2026 400 مناظر
حزب اللہ کا اسرائیل میں 39 اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
بیروت + تل ابیب (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیل پر 39 حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیل اور لبنان کے درمیان جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان شدید جھڑپیں جاری ہیں۔ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ شمالی اسرائیل میں تقریباً 39 مقامات کو نشانہ بنایا گیا، حملوں میں اسرائیلی بستیوں، فوجی دستوں اور گاڑیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل نے جوابی کارروائی میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 350 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ