ہفتہ، 26 ستمبر 2026
بریکنگ

ورلڈکپ سیمی فائنل میں چھوڑے گئے اہم کیچ کو یاد کرانے پر حسن علی کا ردعمل

کھیل 25th Jun 2023 418 مناظر

'لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں'۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے خلاف میتھیو ویڈ کا اہم کیچ گرانےکا یاد کرانے والی سوشل میڈیا صارف کو جواب دیا ہے۔ ان دنوں حسن علی انگلش کاؤنٹی لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں، اسی سلسلے میں انہوں نے ایک ٹوئٹ کی جس میں کرکٹر نے مداحوں کی سپورٹ کا شکریہ ادا کیا، اس کے علاوہ انہوں نے اسٹیڈیم کے ماحول کی بھی تعریف کی۔ حسن کی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا 'لیکن ہم اب تک آسٹریلیا کے خلاف اس چھوٹے گئے کیچ کو نہیں بھولے ہیں'۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ