جمعہ، 25 ستمبر 2026
بریکنگ

کراچی میں فریال ٹالپر کے گھر کے سامنے آئی بی اے پاس امیدواروں کا دھرنا

سندھ 08th Aug 2023 359 مناظر

پولیس نے ٹی وی چینل کی ٹیم کو کوریج سے روک دیا، کیمرہ مين پر تشدد

کراچی (رپورٹر) کراچی میں آئی بی اے ٹیسٹ میں 33 سے 39 نمبر حاصل کرنے والے پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی امیدواروں نے ایم پی اے فریال ٹالپر کے گھر کے سامنے دھرنا ديااور بیٹھ گئے، پولیس نے ٹی وی چینل کی ٹیم کو احتجاج کی کوریج سے سے روک دیا اور کیمرہ مین عرفان سانگی کو تشدد کا نشانہ بنا کے ان سے کیمرہ چھین لیا۔ امیدواروں کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کی جانب سے کرائے گئے ٹیسٹ میں انہوں نے 33 سے 39 نمبر حاصل کیے ہیں تاہم انہیں نوکریاں نہیں دی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ من پسند امیدواروں کو 33 سے کم نمبروں پر ہارڈ ایریا کے نام پر بھی نوکریاں دی گئیں، انہوں نے مطالبہ کیا کہ انہیں پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی کے طور پر بھرتی کیا جائے۔
شیئر کریں:

0 تبصرے

تبصرہ کریں

مطلوب خانہ
مطلوب خانہ